آج تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر میں سیلابی صورت حال میں
عوام کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے
C130 اےئر فورس کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ 50منرل واٹر مشینوں
کو روانہ کیا
گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک مشین کی قیمت 5لاکھ ہے ۔ اس اعتبار سے کل
50مشینوں کی قیمت 2.5کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ سابق میں
تلنگانہ حکومت نے 10کروڑ روپئے کو کشمیر میں بطور امداد روانہ کیا گیا۔